چیچہ وطنی(ایس این این)تھانہ سٹی کے حدود میں ڈکیتی کی واردات.دو نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے ولی جٹ چوک بلاک نمبر 5 میں واقع سنی سپر سٹور پر دو نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل پر سوارہو کر آئے اور گن پوائنٹ پر دکاندار سے 70 ہزار روپے لوٹ لیے اور واردات کے بعد دونوں ڈاکوگن پوائنٹ پر باآسانی فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اشرف بھٹی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ سٹی کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری نے شدید احتجاج کیا ہے.
