سا ہیوال(ایس این این) آج یہاں ٹریفک حادثات میں سوئی نادرن گیس کے ملازم ا ور ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔جی ٹی روڈ پر چک134۔
نائن ایل بائی پاس پر سوئی نادرن گیس کمپنی کے کیری ڈبہ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجہ میں سوئی نادرن گیس کے دو ملازم 30سالہ علی حسن ساہیوال اور35سالہ سلیمان ملکہ ہانس ہلاک ہو گئے اور پر ویز شدید زخمی ہوگیا۔پولیس غلہ منڈی نے دونوں لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا ۔جی ٹی روڈ پر یوسف والہ کے قریب ایک مزدا بس نمبر3619۔ایل ای ایس اور مسافر بس2133۔وی آر ایکس میں تصادم کے نتیجہ میں ڈرائیور محمد سلیم32سالہ جاں بحق ہو گیا ۔پولیس غلہ منڈی اور یوسف والہ نے دو مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
