سا ہیوال(ایس این این) سینٹرل جیل ساہیوال میں عمر قید کا قیدی محمد صادق95سالہ جاں بحق۔ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جو ڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ سول لائن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔مجرم محمد صادق کو ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال حفیظ اللہ نے24اکتوبر2013کو سگے بھائی کے قتل کے جرم میں عمر قید سخت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد مجرم نے ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کر دیا اب سپریم کورٹ میں سزا کے خلاف مجرم کی اپیل زیر سماعت ہے ۔گز شتہ روز جیل قیدی وارڈ میں مجرم بے ہوش ہو کر گرگیا جسے سول ہسپتال لایا گیا جہاںں دم توڑ دیا۔متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اسکے ورثاء چک131۔نائن ایل کے سپرد کر دی گئی۔
