سرکاری ہسپتال میں جنسی کھلونے کے ساتھ ویڈیو بنانے والے اہل کار گرفتار

ساہیوال(ایس این این) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سی ٹی سکین ہال میںSex Toy کے ساتھ فحش حرکات کر تے چار اہل کار پکڑے گئے مقدمہ درج کرکے چار افراد گرفتارکرلئے گئے۔واقعات کے مطابق سی ٹی سکین ہال میں سول ہسپتال کا سٹاف Sex Toy کے ساتھ فحش حر کات کر نے کا مر تکب ہو رہا تھا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔جس پر پولیس فرید ٹاؤن نے چھاپہ مار کر چار اہل کاروں محمد قاسم مغل سپرو ائزر ،جا وید اقبال شیخ سپرو ائزر،یاسر مقبول اور دادو ندیم کو فحش حرکات کر تے ہوئے گرفتار کر لیا۔اور پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ 292اور 294 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔میڈیکل سپر ٹنڈنٹ داکٹر عبد الوحید نے ذمہ دار اہل کاروں کو معطل کر دیا ہے اور محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں