ساہیوال، بس ہوسٹس کا نوجوان پر جنسی زیادتی کا الزام

ساہیوال (بیورورپورٹ)بس ہوسٹس کالفٹ کے بہانے نوجوان پر زیادتی کا الزام،15پر کال ،ڈی پی او،ایس ایچ او کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔نواحی گاؤں چک نمبر63/4آرکی رہائشی کنیز فاطمہ بس ہو سٹس اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر جا رہی تھی کہ ملزم نعیم خاں نے اسے موٹر سائیکل پر لفٹ کے بہانے بٹھا لیا اور اپنے گاؤں ٹھٹھہ سائیاں لے گیا۔ملزم نے گن پوائنٹ پر اس کی عزت لوٹ لی۔قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ لڑکی بلیک میلر ہے اورلفٹ کے بہانے نوجوانوں کو بلیک میل کر کے مال بٹور تی ہے۔کنیز فاطمہ نے نعیم خاں سے خود لفٹ مانگی ،سودا طے نہ ہونے پر خود ہی کال چلا دی کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے.جس پرڈی پی ا و صادق بلوچ،ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ موقع پر پہنچ گئے۔لڑکی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی.تاہم پولیس نے لڑکی کے بیان پر زیر دفعہ 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں