ساہیوال، ڈاکٹر ریاض ہمدانی ایک بار پھر آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر مقرر

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈاکٹر سید ریاض حسین ہمدانی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل تعینات کر دیے گئے۔ان کی تقرری کے باقاعدہ احکامات سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب نے جاری کر دیے ہیں۔ ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی اس وقت ڈائریکٹر سرگودھا آرٹس کونسل تعینات ہیں۔ واضع رہے کہ ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے اپنی سابقہ تعیناتی کے دوران ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں تھیں ۔ ساہیوال کی ادبی و ثقافتی تنظیموں نے ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کی دوبارہ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل تعیناتی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کے آنے سے شہر میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں