ساہیوال، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز سِیل

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال محمد عثمان گوندل اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ محمد جاوید انور گوندل نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کو سیل کر دیا گیا۔سیل کی گئی ہاوسنگ سکیموں میں حافظ گارڈن، خاوربلاک، الحرم سٹی، ایان بلاک اور ماسٹر سٹی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں اور سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز بارے عوامی آگاہی کیلئے بینزر اور فلیکسز بھی آویزاں کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں