ساہیوال، دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ، 2 ڈاکو ہتھے چڑھ گئے

ساہیوال(بیورورپورٹ)تھانہ نور شاہ کے علاقہ چک 64/4R میں دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ دیہاتیوں نے دو زخمی ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔چار مسلح ڈاکو چک 64/4Rمیں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہو گئے۔پتہ چلنے پر دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا ڈاکوؤں نے جان بچانے کے لیے فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں طرف سے آد ھا گھنٹہ شدید فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی ہو گئے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں