ساہیوال، کم عمر بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش گرفتار

سا ہیوال(ایس این این) پولیس غلہ منڈی نے13سالہ بچے عبد الرحمن سے جبرا زیادتی پر مقدمہ درج ملزم ارسلان چوہان کو گرفتار کرلیا ۔واقعات کے مطابق مقامی ہوٹل ملازم محمد عمر کا بیٹا 13سالہ عبد الرحمن گلی سے گزر رہا تھا کہ ملزم عبد الرحمن کو ور غلا کر چوبارہ پر لے گیا اور زبر دستی زیادتی کی ۔بچے کے شور پر شہری آگئے تو ملزم بھاگ گیا۔پولیس غلہ منڈی نے محمد عمر کی مد عیت میں مقدمہ377 ت پ درج کر کے ملزم ارسلان چوہان کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں