ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 142 نو ایل میں زمیندار کے بیٹے نے ایک محنت کش کی کم سن بچی (ع)کو زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا جس سے بچی حاملہ ہوگئی ۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔واقعات کے مطابق محنت کش کی کم سن بچی (ع) محنت مزدوری کے لیئے اپنی ماں کے ساتھ جاتی تھی جس کو زمیندار کا بیٹا محمد مشتاق اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔ لیکن ملزم کی ماں فاطمہ بی بی نے صورتحال کا علم ہونے کے باوجود اس گھناؤنے جرم کو چھپائے رکھا۔ جب بچی حاملہ ہو گئی تو حقائق سامنے آگئے جس پرپولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد بچی کے باپ محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ زیر دفعہ376 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
