ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتیں، طالبہ سمیت 3 فراد لٹ گئے

ساہیوال(این این آئی) ڈاکو پولیس کانسٹیبل ، ایک بیوپاری ، ایک طالبہ اور دو دکانداروں سے 94 ہزر روپے کی نقدی، تین موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جی ٹی روڈ چک نمبر187 نو ایل کے قریب تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر پولیس کانسٹیبل ناصر علی سے موٹرسائیکل نمبر7146 ایس ایل ایم اور بارہ سو روپے کی نقدی چھین لی۔ایک بیوپاری طلعت محمود کی ہمشیرہ طیبہ طاہر ایس بلاک سے اپنے گھر جارہی تھی کہ تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر اس کاپرس سات ہزار روپے کی نقدی ، اے ٹی ایم کارڈ سمیت چھین کر لے گئے۔ اولڈ ہڑپہ روڈ چک نمبر 99 سکس آر کے قریب میر داد معافی کے دکاندار شہزاد حسین کو پستول دکھا کر دو ڈاکوئوں نے 35 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ لیا۔نور شاہ کچا روڈ پر چک 82 سکس آر کے قریب دو ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر دکاندار ساجد علی سے چار ہزار روپے کی نقدی اور موٹرسائیکل نمبر1571 ایس ایل کے چھین لیا۔ہڑپہ سٹیشن روڈ پر چک4دس ایل کے قریب دو ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر دکاندار محمد عمران سے 25 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ چک نمبر 179نو ایل کے قریب چار ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر ایک بیوپاری اکبر علی سی15ہزار روپے کی نقدی ، اس کی موٹر سائیکل نمبری 4928 اے ایف سی چھین لی اور اس درخت سے باندھ کر فرار ہوگئے ۔ اکبر علی کے شور پر دیہاتیوں نے چار ڈاکوئوں عمر خالد، شاہ نواز، عبدالرحمن اور ساجد کو قابو کرلیا اور پولیس کے سپرد کردیا۔ پولیس ڈیرہ رحٰیم ، فرید ٹائون اور ہڑپہ نے پانچ مقدمات ناصر علی ، طلعت محمود ، شہزاد حسین ، ساجد علی اور اکبر علی کی مدعیت میںزیر دفعہ 382 اور392 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور چار ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں