ساہیوال(این این آئی) پولیس بہادر شاہ نے چک نمبر 56 جی ڈی میں ایک اتائی احسن شاہ کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ساہیوال کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اتائی احسن شاہ کا کلینک چند روز قبل سیل کردیا تھا۔لیکن ملزم احسن شاہ نے سیل شدہ کلینک کے دوسرے حصے میں گیٹ کھول کر کلینک کا کام جاری رکھا جس پر رورل ہیلتھ سنٹر نور شاہ کے آفیسر ڈاکٹر عمار شاہد نے چھاپہ مار کر ملزم کو قابو کرلیا اور کلینک کو سیل کردیا۔ پولیس بہادر شاہ نے ڈاکٹر عمار شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
