جہاز گراؤنڈ، صاف پانی سکیم کی کھدائی کے دوران پٹھان مزدوروں کا اکیڈمی مالک پر تشدد

ساہیوال(ایس این این) جہازگراؤنڈ میں صاف پانی اسکیم کے پائپ لائنز کی کھدائی کے دوران پٹھان مزدوروں کا نجی اکیڈمی کے ملازمین اور گارڈز پر تشدد. مزدوروں نے تھڑا توڑنے سے بچانے کے لیے دس ہزار روپے رشوت طلب کی. رقم نہ دینے پر مزدور بیلچے اور کسیاں لے کر گارڈز اور اکیڈمی کے مالک پر چڑھ دوڑے. ذرائع کے مطابق قبل ازیں بھی گھروں کے تھڑے توڑنے سے بچانے کے لیے مزدوروں اور ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر کئی افراد سے بھاری رقوم وصول کی تھیں.آج پیش آنے والے واقعے میں مزدوروں کی جانب سے تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے. اکیڈمی کے مالک ذیشان نبی نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے. مزید اس ویڈیو میں دیکھیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں