خیبر پختون خوا میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی

پشاور (نیٹ نیوز)پشاور میں ڈینگی نے ایک اور خاتون کی جان لے لی ،دو ماہ میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 400 سے زائدمریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور حکومت کی جانب سے ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ڈینگی سے متاثرہ خاتون خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج تھی اور اس کا تعلق تہکال سے بتایا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں