ساہیوال، آرٹی سیکرٹری ان ایکشن، ویکسینشن سرٹفیکیٹس کی پڑتال

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر بس و ویگن سٹینڈز کی کورونا انسپکشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ واصف یاسین نے ساہیوال کے تمام سرکاری و نجی اڈوں کا دورہ کیا اور بسوں اور ویگنوں میں مسافروں کے کورونا ویکسینیشن کارڈز چیک کیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر مسافروں کو بٹھانے والے اڈا مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف گاڑیوں اور اڈا مالکان پر 20ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ انہوں نے مسافروں کو ماسک پہننے اور گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں