ساہیوال، 1 خاتون اغوا دوسری کے اغوا کی کوشش ناکام

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک110۔سیون آر میں ایک مزدور کی16سالہ بیٹی لائبہ بتول کو اسکے گھر سے کار سوار نا معلوم مسلح افراد اغوا کر کے فرار ہو گئے۔چک85۔سکس آر سے راولپنڈی کے رمضان بشیر کی بھانجی مقدس بی بی کو سابق خاوند عابد علی ،نور احمد اور محمد حسین نے زبر دستی
اغوا کر لیا ۔اس سے قبل عابد علی نے اپنی بیوی مقدس کو طلاق دے دی اور اپنے بھانجے ثاقب علی4 سمیت گھر سے تشدد کر کے نکال دیا ۔جس نے دار الامان میں پناہ لی جب دارالامان سے واپس آئی تو ملزموں نے زبر دستی اغوا کر کے گھسیٹ کر لے جا رہے تھے تو شہریوں نے چھڑایا۔پولیس صدرا ور فریدٹائون دو مقدمات 511,365 ت پ محمد رزاق اور رمضان بشیر کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں