ساہیوال سمیت پنجاب کے غیر حاضر ڈاکٹرز کی تفصیلات طلب

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے غیر حاضر ڈاکٹرز، عملہ کی تفصیلات طلب، محکمہ صحت پنجاب نے تمام اضلاع کے افسران سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور میڈیکل کے عملہ کی تفصیلات طلب کرلی گی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے مختلف اضلاع میں ڈاکٹرز اور اہلکار مسلسل غیر حاضر ہیں جس کی وجہ سے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر حاضر ملازمین اور ڈاکٹرز کی تفصیلات روزانہ کریں تاکہ انھیں شوکاز نوٹس جاری کرکے ملازمتوں سے فارغ کیا جاسکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں