ساہیوال، پولٹری فارم مالک سے 19 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک5۔گیارہ ایل کے قریب کار سوار پولٹری فارم کے مالک میاں محمد اسلم وٹو کو گولی مار کر ڈاکو 19لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔محمد اسلم وٹو کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122نے سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں ایمر جنسی میں زخمی کی حالت نازک ہے۔چک105۔سیون آر کا میاں محمد اسلم و ٹو اپنی کار میں ہڑپہ اسٹیشن بینک میں رقم جمع کروانے آرہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا جب انہوں نے کار نہ روکی تو ڈاکوئوں نے گولیاں بر سا دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس ہڑ پہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں