ساہیوال، جہاز گراؤنڈ اور پاک پتن چوک میں لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این) تا جر،حافظ قر آن اور ٹرک ڈرائیور کو 5لاکھ71ہزار روپے کی نقدی اور زیور سے محروم کر دیا گیا۔پاک پتن چوک میں رکشہ میں سوار ایک تاجر سید حسن سبطین سے 2لاکھ45ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی گئی۔سید حسن سبطین پاک پتن چوک میں چنگ چی رکشہ میں سوار ہوا تو نامعلوم نوسر باز نےاسے نقدی سے محروم کر دیا۔جہاز گراؤنڈ میں حافظ محمد اعظم گلی نمبر3کے گھر سے نقب زن سوا لاکھ روپے کا زیور اور 51ہزار روپے کی نقدی لیکر فرار ہو گئے۔چک84۔فائیو ایل اڈہ سے عبد الستار کے ٹرک نمبر1633۔ٹی اے سے ایک لاکھ50ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی گئی۔پولیس نے دو ملزموں اکرم اور مصظفیٰ کو گرفتار کر لیا۔ملزموں نے ٹرک کا شیشہ توڑ کر نقدی چرا لی تھی۔پولیس سٹی اور یوسف والہ نے تین مقدمات سید حسن سبطین ،حافظ محمد اعظم اور عبد الستار کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں