ساہیوال، بیوپاری کی کار پر فائرنگ، سیاسی گروہ کے خلاف مقدمہ

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک61۔فور آر کے قریب ایک بیو پاری محمد انیس کار سوار کی کار پر فائرنگ کر نے،قتل کی دھمکیاں دینے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں ایک سیاسی جماعت کے پانچ کارکنوں اورعہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج ،دو گرفتار۔واقعات کے مطابق محمد انیس بیو پاری اپنی کار نمبر193۔اے بی ایچ پر رات کو گھر جا رہا تھا کہ پانچ ملزموں نے کار پر فائرنگ کی اور سڑک بلاک کر کے قتل کی سازش اس دوران پولیس کو15پر کال کی وجہ سے ملزم ہنگامہ آرائی کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔

بعد میں پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار محمد وکیل عباس،علی حیدر،ذو القرنین ڈوگر اور دو نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ محمد انیس کی مد عیت میں 337,341۔ایچ ٹو ،148اور149 ت پ درج کر کے دو ملزموں ذو القرنین ڈوگر اور علی حیدر کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں