ساہیوال، جہاز گراؤنڈ، غلہ منڈی میں جعلی ڈاکٹرز کی بھرمار

ساہیوال(بیورورپورٹ)شہروگردونواح میں اتائیوں کے ڈیرے ،معصوم عوام کی جانوں سے کھیلنے لگے ،نان کوالیفائیڈ ڈسپینسر و انڈر میٹرک جعلی ڈاکٹر اور ہومیو پیتھک ڈگری والے چند ٹکوں کی خاطر غلط میڈیسن تجویز کرکے لوگوں کو گردوں اور معدے کے امراض میں دھکیلنے لگے ۔ساہیوال شہر میں اتائی ڈاکٹروں نے گلی محلوں میں چھوٹے بڑے غیر قانونی کلینک بنا رکھے ہیں جہاں معصوم لوگوں کو معمولی امراض پر سٹیرائڈز اور ہائی پوٹینسی میڈیسن دے دی جاتی ہیں جس سے مریضوں کے گردے اور معدہ شدید متاثر ہو جاتے ہیں بعد ازاں مریض جگر کے امراض میں بھی مبتلا ہونے سے موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں.ساہیوال سٹی انتظامیہ کی ناک کے نیچے غلہ منڈی، 95 سکس آر، فرید ٹاؤن، جہاز گراؤنڈ اور عارف روڈ پرغیر قانونی غیر رجسٹرڈ دوا خانے و گائنی سنٹر قائم کیے گئے ہیں. جہاز گراؤنڈ میں ڈاکٹر حنیف عرف باؤ ہومیو پیتھک ہونے کے باوجود کھلے عام ایلو پیتھک ادویات تجویز کرتا ہے. ڈاکٹر ارشاد جو کئی بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے اب اپنی بیٹھک میں مریضوں کو ڈرپس لگاتا ہے جب کہ اس کا انڈر میٹرک بیٹا انجکشنز لگاتا ہے. ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارشاد کے کلینک پر نشہ آور ادویات بھی بیچی جاتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں