برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

نئی دہلی(ایس این این)بھارت کی معروف 92سالہ سینئر ترین اداکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث لتا منگیشکر آئی سی یو میں زیر علاج تھیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا شمار بالی ووڈ کے سینئر ترین گلوکاروں میں کیا جاتا ہے۔ لتا نے اپنی سریلی آواز میں ہزاروں گیت گا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا اور بے شمار ایوارڈز اپنے نام کیے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔لتا منگیشکر نے اپنی آواز سے ناظرین و سامعین کی 3 نسلوں کو محظوظ کیا اور پروین بابی سے لے کر مادھوری ڈکشٹ سمیت بے شمار اداکاراؤں نے لتا کی آواز پر رقص کرکے بالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ لتا منگیشکر کے انتقال کی خبر مداحوں پر بجلی بن کر گری۔سینئر ترین بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 1929 میں پیدا ہوئیں۔ بھارتی میڈیا (ٹائمز آف انڈیا) کے مطابق لتا منگیشکر کا انتقال آج صبح کے وقت ہوا۔ انہیں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر گزشتہ ماہ کے دوران طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کرایا گیا تھا۔عمر رسیدگی کے باعث لتا منگیشکر پر بیماریوں نے حملہ کردیا۔ کورونا کے ساتھ ساتھ لتا منگیشکر کو نمونیا کی بھی شکایت تھی۔ کورونا کی معتدل شکایات کے ساتھ لتا منگیشکر آہستہ آہستہ صحتیاب ہونے لگی تھیں۔ تاہم آج ڈاکٹروں نے لتا منگیشکر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں