ساہیوال، یونیورسٹی کے دو گروہوں میں ہنگامہ آرائی

ساہیوال(بیورورپورٹ)
یونیورسٹی آف ساہیوال میں قانون کے طلبہ گروپوں میں ہنگامہ آرائی،یونیورسٹی میدان جنگ میں تبدیل،مخالفین نے باہرسے آتشیں اسلحہ سے لیس غنڈے منگوالئے،200سے زائد کیخلاف مقدمہ درج،کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔یونیورسٹی آف ساہیوال میں مستقل وائس چانسلرکی عدم تعیناتی سے انتظامی معاملات میں بے قاعدگیوں کے بعد اب طلباء کی سیاست بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔





گزشتہ دنوں قانون کے طالب علموں کے دوبڑے گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑاہواجوطول پکڑگیا،مخالفین نے اپنی طاقت دکھانے کیلئے باہرسے آتشیں اسلحہ سے لیس غنڈوں کو بلوالیا،تھوڑی ہی دیربعدیونیورسٹی کے اطراف میں اسلحہ سے لیس نامعلوم پہنچ گئے جنہوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے خوف وہراس پھیلایا،مقامی پولیس اطلاع کے باوجود تاخیرسے پہنچی ۔سکیورٹی انچارج کی رپورٹ پر نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں