ساہیوال، جونیئر ماڈل سکول کی طالبہ دن دہاڑے اغوا

سا ہیوال(ایس این این ) جونئیرماڈل ہائی سکول کینال کالونی سے نویں جماعت کی طالبہ مریم شہزاد15سالہ کو چار مسلح افراداغوا کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق احاطہ بیدیاں کے شہزاد کی بیٹی مریم شہزاد صبح سکول پڑھنے گئی تو چھٹی کے وقت کار میں سوار ملزم سکول کے گیٹ پر کھڑے تھے جونہی طالبہ سکول سے نکلی تو فرید،عامر دو خواتین کی مدد سے زبر دستی طالبہ کو اغوا کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔پولیس سول لائن نے شہزاد کی مد عیت میں مقدمہ365۔بی ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک طالبہ بازیاب نہیں ہو سکی اور نہ ملزم گرفتار ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں