ساہیوال، بھائیوں نے بہن کی زمین پر غیر قانونی کالونی بناڈالی

ساہیوال(بیورورپورٹ)بھائیوں نے بہنوں کی زمین پرقبضہ کرکے کالونی بناڈالی،متاثرہ خاندان کی دہائیاں،خاتون کی ڈپٹی کمشنرکودرخواست،ڈی سی کے چیف افسرڈسٹرکٹ کونسل کو کاروائی کیلئے احکامات ،کالونی مالکان نے ڈی سی کے احکامات کو ہوامیں اڑادیا،غیرقانونی کالونی میں پلاٹس کی خریدوفروخت دھڑلے سے جاری،تعمیرات پہلے سے تیزکردیں۔نواحی گاؤں 59جی ڈی ساہیوال کی رہائشی ضعیف العمربیوہ خاتون بی بی نے بتایاکہ اس کے والدشاہراں سگھلاکی وفات کے بعد اس کے بھائیوں محرم،غلام فرید اورسارنگ نے حلقہ پٹواری اورقانونگوسے ملی بھگت کرکے اس کی عدم موجودگی میں ایک ہی دن میں انتقال وراثت اورانتقال بیع کروالیا،اس کے بعد والدہ فاطمہ بی بی کی وفات کے بعد بھی اس کے علم میں لائے بغیر والدہ کی طرف سے ملنے والی جائیدادکابھی انتقال اپنے نام منتقل کروالیا۔سابقہ کارروائی کو دہراتے ہوئے ایک ہی دن میں انتقال اوربیع کی کارروائی مکمل کی گئی۔خاتون بی بی نے بتایاکہ اس کے شاطربھائیوں نے اسے بھنک تک نہ پڑنےدی اوراس کو معمول کے مطابق کاشتہ فصل سے حصہ دیتے رہے،جعلی انتقالات کاعلم ہونے پرقانونی کاروائی کیلئے تحرک کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ ملزموں نے حقیقی بہنوں مریاں،بھاگ بھری،ستاں ،روشن کاحق کھاتے ہوئے انہیں والدین کی جائیدادسے محروم کردیاہے۔مزیدبرآں حصہ ہڑپ کرنے کیلئے مذکورہ اراضی پر ایک غیرقانونی کالونی بناکرسادہ لوح لوگوں کے ساتھ فراڈکیاجارہاہے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ڈی سی ساہیوال نے اس بابت چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل کو ہدایت کی ہے جس پر متعلقہ افسرنے غیرقانونی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر کام بندکروادیاتھاجبکہ ملزموں نے دوبارہ تعمیرات شروع کررکھی ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی اوراپناحق دلانے کی استدعاکی ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسرپلاننگ نے بتایاکہ غیرقانونی /غیرمنظورشدہ کالونی کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے اورموقع پرکام بندکروایاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں