ساہیوال کو لاہور ملتان موٹر وے سے منسلک کرنے کی تیاریاں مکمل

ساہیوال(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کا عندیہ دے دیا۔ کالج چوک سے سمندری انٹرچینج تک کا رپٹ روڈ کی تعمیر کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے سڑک کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو اور ایکسین ہائی وے منصور حیدر بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ دوروریہ ایکسپریس وے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایکسپر یس وے کی تعمیر سے نہ صرف دوسرے شہروں تک رسائی آسان ہو گی بلکہ وقت کے ضیاح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کالج چوک سے سمندری انٹرچینج تک 44کلومیٹر سڑک تعمیر ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تعمیر کا نظر ثانی منصوبہ صوبائی حکومت کو بجھوایا جا رہا ہے اور محکمہ ہائی وے کو لاگت کا تخمینہ لگانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں