چیچہ وطنی، شہر میں ڈاکو راج، شہری لٹ گئے پولیس خاموش

چیچہ وطنی(ایس این این)چیچہ وطنی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئیں. ڈاکو راج کی وجہ سے شہری سر شام لٹنے لگے. پولیس شہریوں کو تحٍظ دینے میں بری طرح ناکام. ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی شہر میں مسلسل ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے. ڈاکو کھلے عام شہراہوں پر دندناتے پھرتے ہیں . بازاروں میں میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. جمعے کی شب بھی ٹیکنکل ٹریننگ سنٹر روڈ پر نوجوان محمد عمر کو نا معلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 37 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا. شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. شہر کو ڈاکوؤں کو حوالے کردیا گیا ہے.امن و امان کی صورت حال خطرنا ک ہو گئی ہے.قبل ازیں شہر میں کھلے عام ہوائی فائرنگ پر پولیس نے چپ سادھے رکھی. بازاروں میں کئی تاجروں کو بھرے بازار میں لوٹ لیا گیا اور کوئی مجرم پکڑا نہیں جا سکا، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے. پولیس ضروری اقدامات کرے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں