ساہیوال، نقب زنی اور ڈاکے کی وارداتیں، 7 لاکھ سے زائد لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این) نقب زن تین دو کانداروں ،دو بیو پاریوں اور پولیس اہل کار کے گھروں سے سات لاکھ61ہزار روپے کی نقدی ،زیورات اور موٹر سائیکل لے اڑے۔نئی آبادی ہڑ پہ میں محمد شعیب کی دوکان سے نقب زن 85ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک8۔سکس آر میں ایک دوکاندار علی رضا کے گھر سے نقب زن 52ہزار رو پے کی نقدی اور ایک موٹر سائیکل نمبر6140۔ایس ایل کے لوٹ کر فرار ہو گئے۔بابا فرید پارک کالونی سے ایک پولیس اہل کار تانیہ ارشاد کے گھر سے نقب زن 35ہزار روپے کی نقدی،60ہزار روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک90۔نائن ایل صابر کالونی سے محمد وقاص اعوان بیو پاری کے گھر سے نقب زن 91ہزار روپے کی نقدی اور چار لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔جو نئیر ماڈل سکول کی گلی سے محمد سلطان کے گھر سے تین نقب زن ڈیڑھ لاکھ روپے کے اے سی وغیرہ لوٹ کر لے گئے پولیس سول لائن نے غلام محیی الدین ،غلام رسولاورعرفان کو گرفتار کر لیا۔پولیس فتح شیر ،غلہ منڈی اور سول لائن نے محمد شعیب،علی رضا،تانیہ ارشاد،محمد وقاص اعوان اور محمد سلطان کی مد عیت میں 5مقدمات 380,457 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں