ساہیوال، حکومت کے خلاف تقریر پر امام مسجد گرفتار

ساہیوال(این این آئی) پولیس نور شاہ نے حکومت کے خلاف منافرت پھیلانے کے الزام میں امام مسجد قاری محمد شریف کو گرفتار کر لیا۔چک48۔جی ڈی مسجد کے خطیب قاری محمد شریف لاؤڈ اسپیکر پر حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کر رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 6 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج د یا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں