ساہیوال، وکیل سمیت تین افراد سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(این این آئی) ڈاکو وکیل، ڈرائیور اور زمیندار سے موٹرسائیکل،نقدی ایک لاکھ8ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔گر لز کالج روڈ پر گر کالج کے قریب آج صبح تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر ایک وکیل عثمان علی سے موٹرسائیکل نمبر7104۔ایس ایل یو ،پاسپورٹ ا ور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔بورے و الا روڈ سائیں دی کھوئی موڑ چک35۔بارہ ایل10بجے رات ایک ڈرائیور مزمل عباس سے ڈاکوؤں نے پستول د کھا کر 5ہزار روپے کی نقدی چھین لی ۔مزمل عباس ٹریکٹر ٹرالی نمبر645۔پی کے ایس پر گنا لوڈ کر کے شوگر ملز پر فروخت کر نے جارہا تھا۔چک73۔فور آر کے زمیندار کے بیٹے محمد نعیم سے تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر چک92۔سکس آر کے قریب ایک لاکھ3ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیرا ور پولیس صدر نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈکیتیوں کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔جبکہ پولیس فرید ٹائون نے محمد ندیم کی مد عیت میں مقدمہ392ت پ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں