ساہیوال، قبضہ مافیا کی مکان پر قبضے کے لیے فائرنگ

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک70۔فور آر میں قبضہ مافیا کی کاشتکار کے مکان پر قبضہ کیلئے یلغار فائرنگ لاکھوں روپے کا سامان چوری د یوار گرا دی ۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کے کاشتکار رحمت علی کے گھر پر قبضہ کیلئے آتشی ا سلحہ سے مسلح علی رضا ،حسن علی،عابد ،رفیق،قطب اور دو نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا گھر پر قبضہ کیلئے گھر کی بیرونی دیوار مسمار کر دی فائرنگ کر کے دہشت پھیلاتے رہے اور لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ملزموں نے دیواروں اور گیٹ پر سیدھی فائرنگ کی جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔پولیس نور شاہ نے رحمت علی کی مد عیت میں مقدمہ 148,380,457,511,448اور 149 ت پ درج کر لیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں