ساہیوال، جھنگ کے سیاسی لیڈر کی کار ساہیوال سے چوری

ساہیوال(ایس این این) گارڈن ٹاؤن سے جھنگ کے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار مظفر عباس کی کار مالیت دس لاکھ روپے چوری کر لی گئی۔جھنگ کے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار مظفر عباس اپنی کار نمبر2779۔ایل ای ای پر دو بئی گارڈن ساہیوال آئے ہوئے تھے اور گز شتہ شام اپنے دوست کے گھر گارڈن ٹاؤن ملنے گئے تو نامعلوم ملزم کار چوری کر کے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے مظفر عباس کی مد عیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں