ساہیوال، مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے والی 2 خواتین گرفتار

ساہیوال(ایس این این ) پولیس فتح شیر نے چوبیس گھنٹے کے اندر مین ہول کا ڈھکن چوری کر نے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔بٹالہ سکول کے مین ہول کا ڈھکن چوری کر کے دو خواتین گدھا ریڑھی پر فرار ہو گئیں تو پولیس فتح شیر کے اے ایس آئی محمد حسن ساہو نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں خواتین نادرہ دختر شرافت شیخ اور بانو دختر اجمل کو ڈھکن توڑ کر کڑا مالیت 9ہزار روپے فروخت کر تے ہوئے چک93۔نو ایل سے گرفتار کر لیا اور دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ 411,379 ت پ درج کر کی14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دونوں خواتین کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں