ساہیوال، میٹرک کی طالبہ پر سکول جاتے ہوئے مجرمانہ حملہ

ساہیوال(ایس این این) گورنمنٹ گر لز سکینڈری سکول نور شاہ کی دسویں جماعت کی طالبہ (س) کو تین کار سوار مسلح افراد نے اغوا کرلیا. بند کمرے میں مجرمانہ حملہ کی کوشش.شہریوں کی مزاحمت پر ملزم طالبہ کو کمرہ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔قصبہ نور شاہ کے محمد سلیم کی بیٹی (س)سکول جا رہی تھی کہ کارسوار ارسلان اور دو نامعلوم مسلح افراد زبر دستی طالبہ کوگاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے اور کمرہ میں بند کر کے مجرمانہ حملہ کی کوشش کی ا ور طالبہ پر تشدد کیا اور چیخنے پر گلا گھونٹ دیا ۔اس دوران شہریوں کے آجانے پر ملزم بھاگ گئے۔پولیس نورشاہ نے مقدمہ 511,376اور337،۔ایچ ٹو ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ایک ملزم ارسلان وٹو کو گرفتارکر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں