ساہیوال، 13 سالہ بچے وسیم سے جنسی زیادتی، 1 ملزم گرفتار

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک65۔اے جی ڈی دلے والا میں ایک13سالہ بچے محمد وسیم سے دو نوجوانوں نے زبر دستی بد فعلی کی اور فرار ہو گئے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محنت کش ظفر اقبال کا13سالہ بیٹا محمد وسیم گھرسے بازار ماچس لینے گیا تو عبد اللہ انصاری اورعلی حیدر شیخ زبر دستی پستول دکھا کر باغ میں لے گئے اور زبر دستی زیادتی کی۔بچے کی چیخ و پکار پر دیہاتی آگئے تو ملزم بھاگ گئے ۔پولیس نور شاہ نے مقدمہ377ت پ بچے کے باپ ظفر اقبال کی مد عیت میں درج کر کے عبد اللہ انصاری کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم علی حیدر ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں