ساہیوال، لاکھوں روپے لے کر خاتون سے جعلی نکاح کروانے والا گروہ گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس بہادر شاہ نے شادی کر کے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج دو خواتین سمیت چار ملزم گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق چک121۔نا ئن ایل کے موبائل ڈیلر زاہد وسیم کوظہور احمد،محمد امین اور نیک بی بی نے تین لاکھ روپے میں نوجوان لڑ کی پٹھانی رابطہ بی بی سے نکاح قاسم علی خاں نکاح خواں کو بلو اکر پڑھادیا ۔نکاح کے بعد ملزم چک63۔جی ڈی سے دولہن سمیت غائب ہو گئے اور جا کر عدالت میں ضابطہ فوجداری کے تحت محبوس خاتون پٹھانی کو بر آمد کر نے کیلئے وارنٹ لیا تو گروہ کے فراڈ کا انکشاف ہوا ۔پولیس نے جب گروہ کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش گروہ کے ا رکان نے سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اب تک درجنوں افراد سے فراڈ کر چکے ہیں۔جس پر پولیس بہادر شاہ نے زاہد وسیم کی مد عیت میں مقدمہ420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں