ساہیوال،جلعسازی سے باپ کی پنشن لینے پر شادی شدہ لڑکی کے خلاف مقدمہ

ساہیوال(ایس این این) فرید ٹاؤن کے زرعی تر قیاتی بینک کے مر حوم ملازم محمد اکرم کی شادی شدہ بیٹی حفصہ اکرم نے کنواری کا سر ٹیفکیٹ دے کر سر کاری خزانہ کو 15لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی بلاک کے محمد اکرم زرعی بینک کے ملازم انتقال کر گئے اور اس کی بیٹی حفصہ اکرم نے 8اگست2012کو شادی کر لی اور خود کوکنورای ظاہر کر کے بوگس سر ٹیفکیٹ دیا اور بینک سے پنشن2011سی2022 تک وصول کی جس سے بینک کا15لاکھ روپے سے زائد جعل سازی سے حاصل کر لیا۔چیکنگ کے دوران سر ٹیفکیٹ بوگس پایا گیا ۔جس پر بینک منیجرظفرا قبال کی مد عیت میں پولیس فرید ٹاؤن نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ468,420اور471 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،ابھی تک ملزمہ گرفتار نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں