ساہیوال، جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

ساہیوال(ایس این این) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ، ہزاروں لٹر جعلی دودھ کی تیاری ناکام بنادی گئی، خفیہ اطلاع بر فوڈ سیفٹی ٹیم کا جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں وئے پاؤڈر، سی ایم سی پاؤڈر اور دیگر سامان ضبط کر کے فیکٹری سیل کر دی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال نے خوراک میں چعلسازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے فٹو موڑ ملتان روڈ پر مصنوعی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔25 کلو پاؤڈر، 20 کلو سی ایم سی کیمیکل پاؤڈر، 10 کلو ملک پاؤڈر ضبط کرلیا گیا۔ 70 بناسپتی گھی ٹین ڈبے،15 کیمیکل ڈرمز، 6 مکسر اور دیگر آلات بھی برآمد کرلیے ۔ یہ کارروائی ویجیلنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ وئے پاؤڈر، سی ایم سی پاؤڈر اور ویجٹیبل گھی کی ملاوٹ کرکے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔ مضرصحت اجزاء سے تقریبا 10 ہزار لٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیمیکل ملے دودھ سے نظام انہضام، نظام تنفس اور جگر کی خرابی کی بیماریاں جنم لیتی ہیں عوام کو دودھ کے نام سفید زہر پلانے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں