ساہیوال، کار کی ٹکر سے 18 سالہ طالب علم جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) جی ٹی روڈچک138۔نو ایل موڑ پر ایک تیز رفتارکار کی موٹر سائیکل سے ٹکر، 18 سالہ طالب علم جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق چک138۔نو ایل کے شاہد علی کا18سالہ بیٹا طالب علم شاہ زیب موٹر سائیکل پر اپنے چک واپس آرہا تھا کہ موڑ پر کار نے ٹکر ماری جس سے طالب علم دور جا گرا جسے شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں ایمر جنسی میں توڑ گیا۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں