ساہیوال، ڈی پی او کے نام پر دھمکا کر رشوت لینے والا گرفتار

ساہیوال(ایس این این) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے پولیس نور شاہ کے اے ایس آئی شکیل احمد کو5لاکھ 10ہزار روپے زیر حراست ملزم سے لینے کے الزام میں درج مقدمہ میں گرفتار کر لیا ۔انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے یکم نومبر2021کو تھانہ نور شاہ کے اے ایس آئی شکیل احمد کے خلاف زیر حراست ملزم امداد حسین کو20اپریل 2021کو ڈی پی او کی طرف سے گولی مارنے کے حکم کا کہہ کر تھانہ نورشاہ کے ایس ایچ او زمان رشید وٹو ،سیف اللہ سب انسپکٹر نے ڈرا دھمکا کر مجبور کیا اور شکیل احمد ایا یس آئی ملزم کوبینک لے گیا اور بینک سی5لاکھ10ہزار روپے کی نقدی وصول کر کے تھانہ نور شاہ واپس آگئے جس پر امداد حسین کے باپ رحمت علی نے انٹی کر پشن ساہیوال ریجن کو در خواست دی اور زیر حراست ملزم کی بینک سے رقم نکلواتے ہوئے سی سی ٹی وی فو ٹیج بھی پیش کی تو انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر مقدمہ شکیل احمد کے خلاف 166,161 ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر لیا تھا جبکہ ایس ایچ او زمان رشید وٹو ،سیف اللہ سب انسپکٹر اور تفتیشی انسپکٹر منور کے بارے میں معاملہ لٹکا دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں