ساہیوال(ایس این این) سوڑی گلی ساہیوال میں جیولرکی دوکان پر18مسلح افرادنے حملہ کر کے جیولر کے بیٹے حمزہ کو زخمی کر کے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے مقدمہ درج تین گرفتار کرلیے گئے ۔واقعات کے مطابق فیاض احمد جیولر کی دوکان پر رات9بجے آتشی اسلحہ سے مسلح شہروز،حمزہ بھٹی،سمیع جاگو ،بشیر،ابو ذر،حسن عبد اللہ،شہزاد خاں اور 10نامعلوم سمیت 18مسلح افراد آگئے اور فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا نقدی اور زیورات لے گئے۔فریقین میں بلئیرڈ گیم پر جھگڑا ہوا تھا سی رنجش کی بناپر ملزمان حملہ آور ہوئے اور کھلے عام فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا اور دوکان میں توڑ پھوڑ بھی کی۔پولیس تھانہ سٹی نے فیاض احمد کی مد عیت میں18ملزموں کے خلاف مقدمہ 337,2149,148,379 ۔ایچ ٹو درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
