ساہیوال، کروڑوں کی کرپشن، سوشل سیکیورٹی عہدیدار گرفتار

ساہیوال(ایس این این) اینٹی کر پشن ساہیوال ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل سیکیورٹی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹروں سمیت پانچ آفیسر کوگرفتارکرلیا،گرفتار ہونے والے ڈپٹی دائریکٹروں میں محمد سعید اور ذو الفقار علی دیگر دو آفیسر اور ایک جونئر کلرک باسط نسیم شامل ہیں۔
پنجاب ایمپلائز سو شل سیکیورٹی کے ملازمین اور آفیسروںنے ایک جعلی اکائونٹ کے ذریعے ایک کروڑ13لاکھ روپے مختلف فیکٹریوں سے وصولیاںکر کے ایک اکائونٹ PESSINکے نام سے بنا رکھا تھا ۔اس اکائونٹ میں ڈال کر سرکار ی رقوم ہڑپ کر تے رہے دوران تفتیش فیکٹریوں سے ملنے والی رقوم کی رسیدیں جعلی پائی گئیں اور اینٹی کر پشن حکام نے بوگس رسیدوں کوقبضہ میں لے لیا ہے،ملزموںکے خلاف مقدمہ د رج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے (آج)عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یہ بات اینٹی کر پشن ساہیوال ریجن کے تر جمان نے بتائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں