ساہیوال، اغواء برائے تاوان کے ملزم گرفتار، مغوی برآمد

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال پولیس کی بروقت کاروائی،جدید ٹیکنالوجی، سائنٹفک طریقہ سے بیو باری کا اغوا برائے تاوان کیلئے اغواء ہونے والا بیٹا24گھنٹوں کے اندر بازیاب، ملزمان گرفتار۔پولیس کو 15پر اطلاع ملی کہ3کس ملزمان بسواری کار کرولا نے محمد رمضان کے بیٹے شاہد خلیل بعمر 13/14سال کو گھر سے زبر دستی اغوا کر لیاہے۔ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم،ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ انسپکٹر اسلام کو ملزمان کی گرفتار ی اور مغوی کی فوری بازیابی کی ہدایت کی ۔اغوا کاروں نے مدعی سے بذریعہ فون پیسوں کامطالبہ کیااگرپولیس کو بتایاتوتمہارے بیٹے کو جان سے ماردینگے۔ ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنٹفک طریقہ تفتیش کو اپناتے ہو ئے ملزموں کوٹریس کیااورتین ملزموں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے بحفاظت مغوی کوبازیاب کروایا۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونیوالی کاربھی برآمد کرلی۔اہل علاقہ،معززین شہر نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا اور بچے کے والد نے پولیس کی بروقت کاروائی پرضلعی کپتان پولیس صادق بلوچ اوران کی ٹیم کا بچے کی بحفاظت بازیابی پرشکریہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں