ساہیوال، مالی مشکلات سے تنگ شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک91۔سکس آر مائی دی مسجد کالونی میں چار بچوں کی ماں سمیرا کو اسکے خاوند اللہ دتہ نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اور خود تھانہ فرید ٹائون پیش ہو گیا۔واقعات کے مطابق اللہ دتہ اور اسکی بیوی کے در میان مالی مشکلات پر جھگڑا ہو گیا جس پر اللہ دتہ نے سمیرا کو صبح3بجے کلہاڑی کے و ار کر کے سر تن سے جدا کر دیا اور کلہاڑی سمیت تھانہ فرید ٹاؤن میں پیش ہو کر بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا ۔پولیس فرید ٹاؤن نے مو قع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں