ساہیوال، کمشنر کا ڈی پی ایس کے زیر تعمیر کیمپس کا دورہ

ساہیوال (ایس این این) کمشنر ساہیوال کا ڈی پی ایس کے زیر تعمیر راوی کیمپس کا اچانک دورہ،جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ،کمشنر علی بہادر قاضی کا کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار،نئے کیمپس کی تعمیر سے ڈی پی ایس پر داخلوں کا دباو کم ہو گا،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے ڈی پی ایس کے زیر تعمیر راوی کیمپس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا -پراجیکٹ ڈائیریکٹر حبیب جیلانی وینس نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 10 کروڑ روپے سے بوائز سیکشن مارچ 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ نئے کیمپس کی تعمیر سے ڈی پی ایس پر داخلوں کا دباو کم ہو گا۔انہو ںنے مزید کہا کہ ڈی پی ایس کا شمار شہر کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ھے۔ کمشنر ساہیوال نے کہا کہ ڈی پی ایس کا اعلی تعلیمی معیار پرنسپل بریگیڈئیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی کی انتظامی صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ کمشنر نے ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر کے ہمراہ زیر تعمیر کیمپس کے مختلف حصے بھی دیکھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں