چیچہ وطنی، دکاندار کو آگے لگانے والا جیل منتقل

ساہیوال(ایس این این) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے تیل چھڑک کر دوکاندار کو آگ لگانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم دوکاندار ریاض احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور صدر پولیس کوملزم کو دوبارہ6 جنوری کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا۔
پولیس صدر نے چک11۔گیا رہ ایل میں طاہر دوکاندار سے رقم کے لین دین کے تنازعہ پر 22جولائی کو گرم تیل ڈال کر آگ لگانے کے الزام میں شعبان،رضوان ،محمد رمضان ا ور ریاض پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ تین ملزموں نے عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 6جنوری تک منظور ہے اور ایک ملزم ابھی تک اشتہاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں