ساہیوال، دھند میں ڈاکوؤں نے کئی کاریں اور بسیں لوٹ لیں

ساہیوال(ایس این این) جی ٹی روڈ پر چک133۔نا ئن ایل کے قریب 8ڈاکوؤں نے دھند کے دوران دو مسافر بسوں اور پانچ کاروں کو لوٹ لیا۔ڈاکو19لاکھ55ہزار روپے کے زیورات ،چار لاکھ65ہزار روپے کی نقدی اور8 موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔بس کو فائرنگ کر کے ٹائر پھاڑ دالے۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر 8ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لاہور سے کراچی جانے والی وریام کمپنی کی مسافر اے سی بس نمبر358۔بی ایس بی کو روک کر ڈرائیور محمود سے 30ہزار روپے اور مسافروں سے ایک لاکھ 30ہزار روپے اور تین موبائل چھین لئے اور زیورات 4لاکھ روپے خواتین سے چھین لئے۔فیصل موور کمپنی کی اے سی بس نمبر 226۔بی ایس بی کو8ڈاکوؤں نے روکا تو ڈرائیور نے بس بھگا دی ۔جس پر ڈاکوئوں نے ٹائروں میں کلاشنکوف کا بر سٹ مار کر رکوالی مسافروں سے نقدی سو الاکھ رو پے اور تین لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے۔ڈاکوؤں نے پانچ کاروں کو روک کرکار سواروں 5خاندانوں سے 12لاکھ روپے کے زیورات ،ایک لاکھ80ہزار روپے کی نقدی اور5موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ڈاکوئوں کی ناکہ بندی کے دوران پولیس غلہ منڈی چوکی اور نیشنل ہائی وے پولیس واردات کے دوران مو قع پر نہ پہنی جب ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو گئی. پولیس دو گھنٹوں کی تا خیر سے پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں