ساہیوال، ہسپتال میں‌نومولود جاں بحق، ڈی سی کا نوٹس

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے عائشہ میٹرنٹی ہسپتال میں نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کی زیر سرپرستی تین رکنی کمیٹی قائم کردی ڈی ڈی او ایچ اور ڈرگ انسپکٹر ساہیوال کمیٹی کے ممبران ہونگے -تشکیل دی گئی کمیٹی ڈپٹی کمشنر کو 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی-ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اگر کسی بچے کی ہلاکت میں ہسپتال ڈاکٹر کی غفلت پائی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں