ساہیوال، 22 سالہ لڑکی کو سرراہ گولی مار دی گئی

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک164۔نو ایل میں موٹرسائیکل سوار22سالہ لڑ کی لبنی کوثر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیاجبکہ اسکی ماں اور کزن معجزانہ طور پر بچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق محمد انور رحمانی کی بیٹی لبنی کوثر اپنی ماں ا ور کزن کے ساتھ دو موٹر سائیکلوں پر عارف والہ جا رہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان آگئے اور ٹارگٹ کر کے لبنی کوثر کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے زرائع نے بتایا ہے کہ ملزموں نے دیرینہ رنجش کی بنا پر لبنیٰ کو ثر کو قتل کیا ہے ملزمان ا پلائیڈ فار موٹر سائیکلوں پرسوار تھے جو موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچا دی ہے اور اس قتل کی واردات میں ملوث ہونے کی بنا پر زمیندار کے بیٹے نوید اور اسکے وست طاہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں