ساہیوال(ایس این این) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف ساہیوال ڈویژن میں ان ایکشن ،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف و رزیوں پر دس فوڈ پوائینٹس کو 68ہزار روپے کے جر مانے اور70شاپس مالکان کو وارننگ نوٹس دے دیئے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال ڈویژن کے تر جمان کے مطابق ساہیوال میں تین میرج ہال کو کوکنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کر نے اور بدبو دار کچن ہونے کی بنا پر 40ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔سیوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر پاک وطن میں ایک بیکری کو ایکسپائر بسکٹ فروخت کر نے پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
